ْپی ایس ڈی پی کے تحت کابینہ ڈویژن کی دو نئی سکیموںسمیت 4سکیموں کے لئے 1116.438 ملین روپے مختص

جمعہ 27 اپریل 2018 18:24

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) آئندہ مالی سال 2018-19ء کیلئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت کابینہ ڈویژن کی دو نئی سکیموںسمیت 4سکیموں کے لئے 1116.438 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

پی ایس ڈی پی کے مطابق جاری سکیموں میں نیشنل آرکائیو کی ڈیجٹیلائزیشن کے لئے 7.300 ملین روپے ،200 بیڈ سینٹر فار ایکسیلنس فاراوپسٹریکٹو اینڈ گائنی ہسپتال کے لئے 1000 ملین روپے، نئی سکیموں میں اسلام آباد ہیلی پورٹ کے لئے نئی حاصل کی گئی 8 ایکٹر اراضی پر انفراسٹرکچر ڈیویلپمنٹ اور سیکیورٹی لائٹس کی تنصیب کے لئے 59.138 ملین روپے و ، آزاد جموں کشمیر ،گلگت بلتستان اور سوات کے سیاحتی ماسٹر پلان کے لئی50 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں ۔