عارف والا،تھریشر مشین کی زد میں آکر20 سالہ نوجوان جاں بحق

جمعہ 27 اپریل 2018 18:58

عارفوالا۔27 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) عارفوالا کے نواح میں ایک تھریشر مشین کی زد میں آکر20 سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا، تفصیل کے مطابق نواحی گائوں 59/EBمیں پٹھانہ بھٹی کا بیٹامحمدشفیق گندم نکالنے کیلئے تھریشر مشین میں بھریاں ڈالتے ہوئے مشین میں گر کر زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر طبی امدادکیلئے ہسپتال داخل کرادیا گیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موت کی آغوش میں چلاگیا ،پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

متعلقہ عنوان :