ناجائز منافع خورو ں کو ہر گز معاف نہیں کیا جائیگا ،ڈپٹی کمشنرمردان

جمعہ 27 اپریل 2018 19:21

مردان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) ڈپٹی کمشنر مردان محمد عثمان محسود کی ہدایت پرایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر جواد علی نے منگا ہ ، شیخ یوسف اور مضافاتی علاقوں کا دورہ کیا اور اشیائے خوردو نوش ، صفائی کی صورتحال ، نرخ ناموں ، زائد المیعاد اشیاء اور ناجائز تجاوزات کو چیک کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے خلاف ورزی کرنے والوں کو قانون کے مطابق جرمانہ کیا ۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے تمام دکانداروں کو ہدایت کی کہ اشیائے خوردو نوش کی صفائی کا خاص خیال رکھیں کیونکہ یہ انسانی صحت کا معاملہ ہے ۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ناجائز منافع خورو ں کو ہر گز معاف نہیں کیا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :