خیبرپختونخوا اسمبلی کااجلاس جمعرات تین مئی کوطلب کرلیا

جمعہ 27 اپریل 2018 20:11

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2018ء) خیبرپختونخوا اسمبلی کااجلاس جمعرات تین مئی کوطلب کرلیاگیا۔صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 109 کی کلاز (a) کے تحت اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس جمعرات 3۔

(جاری ہے)

مئی 2018 کو سہ پہر تین بجے صوبائی اسمبلی کی عمارت واقع خیبر روڈ پشاور صدر میں طلب کر لیا ہے۔