ساہیوال:ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتیں، شہری موٹرسائیکل ‘ نقدی و طلائی زیورات سے محروم

جمعہ 27 اپریل 2018 20:13

ساہیوال۔27 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) ساہیوال کے نواحی علاقوں میں ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں نامعلوم و نامزد ملزمان موٹرسائیکل ‘ نقدی ‘طلائی زیورات اور مویشی لے اڑے ، تفصیلات کے مطابق ڈکیتی کی واردات نواحی گائوں 108/9-Lکے قریب ہوئی یہاں پاکپتن کا رہائشی شکیل انجم اپنی بیوی کے ہمراہ ساہیوال سے عارفوالا جارہا تھا کہ راستے میں 2نامعلوم ملزمان نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور اس سے موٹرسائیکل چھین کر فرار ہو گئے ، چوری کی مختلف وارداتوں میں 97/6-R میں نامعلوم ملزمان نے عطاء محمد سے نقدی 10ہزار روپے ‘ بہادر شاہ کے علاقہ میں عمردراز وغیرہ 5ملزمان نے محمدیوسف کے گھر نقب لگا کر ایل سی ڈی ‘طلائی زیورات ‘کپڑے وغیرہ اور 120/9-Lمیں خالدو غیرہ 3ملزمان نے محمدندیم کے احاطہ سے بکرا اور چھترا چراکرلے گئے ، پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :