Live Updates

لاہور،اعجازاحمد چوہدری نے چوہدری چوک جو ہر ٹائون میں این اے 133کے مرکزی آفس کا افتتاح کر دیا

جمعہ 27 اپریل 2018 20:29

لاہور،اعجازاحمد چوہدری نے چوہدری چوک جو ہر ٹائون میں این اے 133کے مرکزی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما اعجازاحمد چوہدری نے کہاہے کہ 29اپریل کو مینار پاکستان پر عمران خان کی زیر قیادت دوبارہ ایک نئی تاریخ رقم کی جارہی ہے جس میںلاکھوں کی تعداد میں عوام شرکت کرے گی ،لاہور کا سب سے بڑا جلوس این اے 133سے ہو گا ،کارکنان دن رات جلسے کی کامیابی کے مصروف عمل ہیں ،29اپریل مینارپاکستان جلسہ کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ، جلسہ گاہ میں 50ہز ار کرسیاںلگائی جارہی ہیں ،خواتین اور فیملیز کے لیے الگ بہتریں بندوبست کیا جارہا ہے ، لاہور کی عوام کے ساتھ ساتھ خواتین کی ایک بڑی تعداد جلسے میں شرکت کرے گی ۔

انہوں نے کہاکہ وقت آن پہنچا ہے کہ قوم کو اپنے بچوں کے بہتر مستقبل اور کرپٹ مافیا سے نجات کے لیے اٹھ کھڑے ہو نا ہو گا ، عمران خان واحد سیا سی لیڈر ہے جس کو ملک کی اعلی عدلیہ نے بھی صادق و امین قرار دیا ، (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی نے عوام کو محرومیوں کے سوا کچھ نہیں دیا ۔

(جاری ہے)

وہ گز شتہ روزچوہدری چوک جو ہر ٹائون میں این اے 133کے مرکزی آفس کے افتتاح ، پیکو روڑ پر ممبر سازی کیمپ اور کچل جیل روڑ پر مقامی شادی ہا ل میں ورکز کنونشن سے خطا ب کررہے تھے ۔

انہوںنے کہا کہ کرپشن کیسز حکمرانوں کے گلے کا پھندہ ثابت ہونگے ، ن لیگ کے درباریوں کی فو ج آل شریف کو جتنا مرضی بچانے کی کوشش کر لے مگر وہ انہیں نہیں بچاسکتے ،اگر شریف خاندان کا دامن صاف ہے تو وہ احتساب سے کیوں خوف ذدہ ہیں ،ن لیگ بلیک میل اور دھمکیاں دینے پر اتر آئی ہے ، نواز شریف پہلے تو بڑے بڑے اعلانات کر تے تھے کہ میں اپنے آپ کو احتساب کر لیے پیش کر تاہوں ،جلد قوم کے سامنے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو نے والا ہے، شریف برادران نے ملک و قوم کو دیمک کی طرح چاٹا ہے۔انہوںنے مزید کہاکہ وقت آگیا ہے کہ قوم کو ان کر پٹ حکمرانوں سے نجات کے لیے اداروںکے ساتھ کھڑے ہو نا ہو گا،پی ٹی آئی کی جدوجہد حکمرانوں کے سیاسی انجام کا باعث بنے گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات