اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میںاستحکام جبکہ انٹربینک مارکیٹ میں قیمت فروخت میںاضافے کا رجحان رہا

جمعہ 27 اپریل 2018 22:31

اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میںاستحکام جبکہ انٹربینک ..
کرا چی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2018ء) اوپن کرنسی مارکیٹ میں جمعہ کوامریکی ڈالر کی قدر میںاستحکام جبکہ انٹربینک مارکیٹ میں قیمت خرید میں استحکام جبکہ قیمت فروخت میںاضافے کا رجحان رہا ۔فار ایکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق جمعہ کو انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خریدمیںاستحکام جبکہ قیمت فروخت میں3پیسے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید115.63روپے پر مستحکم اور قیمت فروخت115.65روپے سے بڑھ کرکر115.68روپے ہوگئی۔

اوپن کرنسی مارکیٹ امریکی ڈالر کی قدر میں استحکام رہا، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید118.20 اور قیمت فروخت118.70روپے پر مستحکم رہی۔

(جاری ہے)

جمعہ کویوروکی قیمت خرید میں1.10روپے اور فروخت میں ایک روپے جبکہ برطانوی پائونڈکی قیمت خرید میں1.20روپے اور قیمت فروخت میں1.30روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں باالترتیب یورو کی قیمت خرید143.60روپے سے گھٹ کر142.50روپے اور قیمت فروخت145.00روپے سے گھٹ کر144.00روپے جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت خرید164.20روپے سے گھٹ کر163.00روپے اور قیمت فروخت165.80روپے سے گھٹ کر164.50روپے ہو گئی ۔

جمعہ کوسعودی ریال کی قیمت خرید میں2پیسے کی کمی اور فروخت میں2پیسے کااضافہ جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید میں10پیسے اور قیمت فروخت میں8پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا، جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید31.42روپے سے گھٹ کر31.40روپے اور قیمت فروخت31.73روپے سے بڑھ کر31.75روپے جبکہ یو اے ای درہم کی قیمت خرید32.10روپی سے بڑھ کر32.20روپے اور قیمت فروخت32.42روپے سے بڑھ کر32.50روپے ہوگئی۔چینی یوآن کی قیمت خرید میں70پیسے کااضافہ اور قیمت فروخت میں50پیسی کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید18.30روپے سے بڑھ کر19.00روپے اور قیمت فروخت19.30روپے سے گھٹ کر18.80روپے ہوگئی۔