متحدہ مجلس عمل نے انتخابی مہم کا آغاز لاہور سے کرنے کا اعلان کردیا

13 مئی کو مینار پاکستان پر جلسہ عام ہوگا، حکومتوں سے علیحدگی سمیت آئندہ کا لائحہ عمل دو مئی کے ورکرز کنونشن میں دینگے، ملکی سلامتی سب سے مقدم ہے،مولانا فضل الرحمن کا اجلاس سے خطاب

جمعہ 27 اپریل 2018 22:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اپریل2018ء) متحدہ مجلس عمل نے انتخابی مہم کا آغاز لاہور سے کرنے کا اعلان کردیا، 13 مئی کو مینار پاکستان پر جلسہ عام ہوگا، حکومتوں سے علیحدگی سمیت آئندہ کا لائحہ عمل دو مئی کے ورکرز کنونشن میں دینگے، ملکی سلامتی سب سے مقدم ہے تفصیلات کے مطابق متحدہ مجلس عمل کا سربراہی اجلاس اسلام آباد مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں سراج الحق، ساجد نقوی، انس نورانی سمیت دیگر مرکزی رہنماؤں نے شرکت کی- اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی قومی سلامتی انتہائی اہمیت کی حامل ہی, اس وقت ملک عالمی استعماریت کے دباؤ میں ہے،انہوں نے کہاکہ چینلجز سے نمٹنے کیلئے امہ میں بیداری پیدا کریں گے، 13 مئی کو مینار پاکستان پر ملک گیر جلسہ کا انعقاد کرینگے، مولانا نے مزید کہاکہ پورے ملک سے عوام کو جلسے میں شرکت کی دعوت دی جائے گی اس سلسلے میںایک بڑے عوامی مظاہرے کا انعقاد کررہے ہیں 2مئی کو جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ورکرز کنونشن منعقد ہوگا جس میں کنونشن میں مرکزی، صوبائی اور ضلعی عہدیداران شرکت کریں گے 9 مئی ملتان اور 12 مئی مستونگ میں عوامی طاقت کا مظاہرہ ہوگا ،29 اپریل کا مردان میں بہت بڑا جلسہ ہورہا ہے یہ جلسہ جے یو آئی کے زیراہتمام ہوگا جس میں ایم ایم اے کے تمام قائدین شرکت کریں گیانہوں نے کہاکہ دو مئی کو ورکرز کنونشن میں حکومتی اتحاد سے علیحدگی سمیت آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان ہوگا انہوں نے کہاکہ اس وقت امت مسلمہ جنگ کی آگ میں جل رہی ہے، ایم ایم اے پوری امہ کی آواز بنے گی، ہم مظلوم کشمیریوں اور فلسطینیوں کی آواز بنیں گی-ہمارے سامنے بہت سے مسائل ہیں امت مسلمہ 15 سال سے زائد عرصے سے مشکلات کی زندگی گزار رہی ہے اسلامی دنیا میں جو حالات ہیں، اس پر پوری امت مسلمہ کو ایک پلیٹ فارم پر لائیں گے بارود اور جنگ کی آگ میں جل رہے ہیں ہم پوری امت مسلمہ کی آواز بنیں گے کشمیریوں کی آواز ہم بنیں گے۔