وفاقی حکومت کا آئندہ مالی سال کیلئے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کیلئے مختص رقم میں اضافے کا اعلان

جمعہ 27 اپریل 2018 22:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اپریل2018ء) وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کیلئے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کیلئے مختص رقم میں اضافے کا اعلان کردیا ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بجٹ تقریر کرتے ہوئے بتایا کہ 2013 میں بی آئی ایس پی کے ذریعے 37 لاکھ خاندانوں کے لیے 40 ارب روپے رکھے گئے تھے، 2013 میں اس پروگرام کے لیے فی خاندان سہ ماہی وظیفہ 3000 روپے مقرر تھا لیکن ہم نے نا صرف اس کے حجم میں 113 ارب روپے تک اضافہ کیا بلکہ فی خاندان سہ ماہی وظیفہ 4834 روپے کر دیا، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت فائدہ اٹھانے والے دسمبر 2017 تک 56 لاکھ تک کر دی گئی اور امسال 19-2018 بی آئی ایس پی کو 124 ارب روپے تک بڑھا دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :