وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کے 26 ویں یومِ شہادت پر خراج عقیدت

ہفتہ 5 جولائی 2025 22:02

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کے 26 ..
،لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جولائی2025ء) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کے 26 ویں یومِ شہادت پر خراج عقیدت پیش کیا ہی- کیپٹن کرنل شیر خان شہید نے دشمن کے سامنے فولادی دیوار بن کر مادر وطن کا دفاع کیا-کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی بہادری اور شجاعت کی داستانیں آنے والی نسلوں کے دلوں میں حب الوطنی کا چراغ روشن کرتی رہیں گی- وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ کیپٹن کرنل شیر خان شہید نے یہ ثابت کیا کہ وطن کی حرمت ہر چیز سے مقدم ہی-قوم اور افواج پاکستان کی بے مثال قربانیاں ہی اس وطن کی اصل طاقت ہیں-