اسمبلی میں احتجاج کی وجہ سے ارکان کو معطل نہیں کیا جا سکتا‘ سلمان اکرم

ہفتہ 5 جولائی 2025 21:58

اسمبلی میں احتجاج کی وجہ سے ارکان کو معطل نہیں کیا جا سکتا‘ سلمان اکرم
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جولائی2025ء) تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ ارکان اسمبلی کو صرف آرٹیکل 62/63 کے تحت ڈی سیٹ کیا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

لاہور میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد بھچراور لطیف کھوسہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ احتجاج کی وجہ سے ارکان کو معطل نہیں کیا جا سکتا، تحریک انصاف 26 معطل ارکان کا مقدمہ ہر فورم پر لڑے گی۔

اس موقع پر اپوزیشن لیڈر احمد خان نے کہا کہ احتجاج پر 26 ارکان کو معطل کرناجمہوریت کے منافی ہے، اسمبلی میں وزیراعلیٰ کی موجودگی کے دوران خاموش نہیں بیٹھیں گے، اسمبلی سیباہراپنی اسمبلی لگائیں گے۔دوسری جانب لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ کے پی کے میں حکومت کی تبدیلی کی باتیں صرف (ن(لیگ کی خواہشات ہیں۔