ْاسلام آباد ٹریفک پولیس کیلئے اخلاقیات اور مثبت رویے پر15روزہ خصوصی ریفریشر کورس کا آغاز

شہریوں سے بدتمیزی ناقابل برداشت،ہر شخص کی عزت نفس کا خیال رکھا جائے اور خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے،اور تبدیلی مثبت رویے سے لائی جا سکتی ہے، صورتحال کے مطابق شہریوں کو ایجوکیٹ بھی کریں،ایس ایس پی ٹریفک فرخ رشید کا ریفریشر کورس کے شرکاء سے خطاب،

جمعہ 27 اپریل 2018 22:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اپریل2018ء) آئی ٹی پی کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے اور شہریوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لئے آئی ٹی پی ہیڈکوارٹرزمیںتمام افسران و جوانوں کے لئے ضابطہ اخلاق پرعمل پیرارہنے کیلئے 15روزہ ریفریشر کورس کا آغاز کیا گیا ہے،جس میں مرحلہ وار اسلام آباد ٹریفک پولیس میں تعینات تمام افسران و جوانوں کو ضابطہ اخلاق پر تفصیلی لیکچردیا جائیگا، جس میں پہلے دن 60سے زائد افسران وجوانوں نے شرکت کی اور تمام شرکاء کو بریفنگ کے علاوہ عملی طور پر بھی تربیت دی گئی،اورضابطہ اخلاق کے متعلق ضروری امور کی نشاندہی کی گئی،بالخصوص اسلام آباد کے شہریوں اور دوسرے شہروں سے آنیوالے روڈ یوزرز کی عزت نفس کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے قانونی کارروائی کی جائے،اور قانون پر عملدرآمد کے ساتھ ساتھ اسلام آباد ٹریفک پولیس کوبحیثیت ادارہ اخلاق اوررویوں کو بطور مثال پیش کیا جاسکے، اس موقع پر ایس ایس پی ٹریفک نے افسران و جوانوں سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے پیشہ وارانہ امور کے ساتھ ساتھ اخلاقیات کو خاص طور پر مدنظر رکھنے کی ہدایات جاری کیں اور کہا شہریوں سے بدتمیزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی،ضابطہ اخلاق اور مناسب رویہ اسلام آباد ٹریفک پولیس کا طرہ امتیاز ہے،اسلام آباد ٹریفک پولیسکا وژن پہلے سلام ،پھر کلام اورپھر چالان ،قانون پر بلاامتیاز عمل کرایا جائے اور صورتحال کے مطابق ٹریفک قوانین کے متعلق شعور اجاگر اور آگاہی بھی فراہم کی جائے۔

(جاری ہے)

انہی امور کو مدنظر رکھتے ہوئے اورخوش اخلاقی سے رویوں میں مثبت تبدیلی لائی جا سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :