آنیوالا دور ترقی و خوشحالی کا ہے ،آئندہ اانتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر کے لکی مروت کو ایک با ر پھرترقی یافتہ اضلاع میں شامل کریں گے، جے یو آئی ف نے ماضی کی طرح پانچ سالوں میںبھی ضلع کی ترقی اور اہلیان لکی مروت کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا ،سابق وفاقی وزیر سلیم سیف اللہ خان کی مختلف وفود سے گفتگو

جمعہ 27 اپریل 2018 22:58

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اپریل2018ء) سنیئر رہنما ء وسابق وفاقی وزیر سلیم سیف اللہ خان نے کہا کہ انشاء اللہ آنیوالا دور ترقی و خوشحالی کا ہے ،آئندہ اانتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرنے کے بعد لکی مروت کو ایک با ر پھرترقی یافتہ اضلاع کی صف میں شامل کریں گے، کرم تنگی ڈیم منصوبے پر کام تیز کرنے ،باران ڈیم کا اپریزنگ منصوبہ شروع کرنے کے علاوہ پانی ،بجلی ،گیس، صحت ، تعلیم اور موصلات کی شعبوں میں ریکارڈ ترقیاتی کام کریں گے جس سے علاقے میں تعمیر و ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا، جے یو آئی ف نے ماضی کی طرح پانچ سالوں میںبھی ضلع کی ترقی اور اہلیان لکی مروت کو مایوسی کے سواء اور کچھ نہیں دیا ۔

وہ پی ٹی آئی ، مشران علاقہ اور بلدیاتی نمائندوں کے وفود سے اپنی رہائش گاہ غزنی خیل لکی مروت میں الگ الگ ملاقاتوں کے دوران گفتگو کررہے تھے۔

(جاری ہے)

وفد نے پی ٹی آئی اور مروت قومی اتحاد کرنے پر خوشی کا اظہار کیا ،اس موقع پر سلیم سیف اللہ خان اور وزیر اعلی پرویز خٹک ودیگر پی ٹی آئی رہنماوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مذکورہ اتحاد کو لکی مروت سمیت جنوبی اضلاع کی ترقی اور خوشحالی کے لئے ایک اہم اقدام قرار دیا ، وفود نے علاقے کی تعمیر و ترقی کیلئے سیف اللہ بردران کے خدمات کو سراہتے ہوئے سلیم سیف اللہ خان کے قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ۔

سابق ایم این اے الحاج غلا م الدین خان ، ضلع ناظم لکی مروت ایڈو کیٹ اقبال حسین خان ، حاجی ملک محمد ادریس خان ، پیر معصوم جان زکوڑی شریف و دیگر مشران بھی اس موقع پر موجو د تھے ۔ سلیم سیف اللہ خان نے وفود کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ آنیوالا دور ترقی و خوشحالی کا ہے ،آئندہ اانتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرنے کے بعد لکی مروت کو ایک با ر پھرترقی یافتہ اضلاع کی صف میں شامل کریں گے، کرم تنگی ڈیم منصوبے پر کام تیز کرنے ،باران ڈیم کا اپریزنگ منصوبہ شروع کرنے کے علاوہ پانی ،بجلی ،گیس، صحت ، تعلیم اور موصلات کی شعبوں میں ریکارڈ ترقیاتی کام کریں کریں گے جس سے علاقے میں تعمیر و ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا، جے یو آئی ف نے ماضی کی طرح پانچ سالوں میںبھی ضلع کی ترقی اور اہلیان لکی مروت کو مایوسی کے سواء اور کچھ نہیں دیا ۔