سکھر،کراچی میں منعقدہ سندھ گیمز میں سکھر کی تائی کوانڈو کھلاڑیوں کی بہترین پرفارمنس

گولڈ میڈل سمیت 2سلور ، چار برونز میڈل حاصل کر لیے ، کھلاڑیوں کو سکھر پہنچنے پر شاندار استقبال کیا

جمعہ 27 اپریل 2018 22:55

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2018ء) کراچی میں منعقدہ سندھ گیمز میں سکھر کی تائی کوانڈو کھلاڑیوں کی بہترین پرفارمنس ، گولڈ میڈل سمیت 2سلور ، چار برونز میڈل حاصل کر لیے ، کھلاڑیوں کو سکھر پہنچنے پر شاندار استقبال کیا ، تفصیلات کے مطابق کراچی میں منعقدہ 17ویں سندھ گیمز میں سکھر کے تائی کوانڈو کھلاڑیوں نے بہترین پرفارمنس کو مظاہرہ کرتے ہوئے سکھر کیلئے ایک گولڈ میڈل ، دو سلور جبکہ چار برونز میڈل حاصل کر کے سکھر کا نام ایک بار پھر روشن کر دیا ہے گولڈ میڈل محمد عرفان خان ، سلور میڈ ل عثمان سیال ، عبدالباسط شیخ جبکہ برونز میڈل حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں موریف باجوہ ، شجاع حیدر ، سمیر نعیم ، دعا نعیم شامل ہیں کامیابی حاصل کر کے سکھر پہنچنے والے کھلاڑیوں کو شاندار استقبال کیا گیا اور انہیں مبارکباد پیش کی گئی اس سلسلے میں ٹیم مینجر ماسٹر عبدالرزاق راجپو ت اور کوچ محمد عارف احمد کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کی محنت و لگن سے تائی کوانڈو گیمز میں کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سکھر کا نام روشن کیا ہے انشاء للہ سکھر کا نام مزید روشن کرنے کیلئے کوشش کی جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :