سکھر،سندھ ترقی پسندپارٹی کا نادرا کی جانب سے غیر متعلقہ افراد کو شناختی کارڈ کے ا جراء کے خلاف سکھر پری کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

جمعہ 27 اپریل 2018 22:55

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2018ء) سندھ ترقی پسندپارٹی کیکارکنان نے نادرا کی جانب سے غیر متعلقہ افراد کو شناختی کارڈ کے ا جراء کے خلاف سندھ ترقی پسند پارٹی کے رہنماؤں وحیدکھوسہ و دیگر کی قیادر میں سکھر پری کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور نادراکے خلاف شدید نعرے بازی کی اس موقع پر کارکنان نے ہاتھوں میں مذمتی پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے اس موقع پر رہنماؤں کاکہنا تھا کہ نادرا غیر متعلقہ لوگوں کو شناختی کارڈ بنا کر ملک و قوم سے غداری کر رہی ہے جو انتہائی افسوسناک عمل ہے جس جسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے رہنماؤں نے چیف جسٹس آف پاکستان سمیت دیگر بالا حکام سے نادرا کی جانب سے غیر متعلقہ افراد کو شناختی کارڈ کیاجراء کانوٹس لیتے ہوئے چیئرمین نادرا او ملوث اسٹاف کو فوری معطل کیا جائے بصورت دیگر احتجاج جاری رہیگا۔