ہری پور،واپڈا نے غیر اعلانیہ بے جا گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ اور ٹرپنگ کا سلسلہ شروع کردیا

جمعہ 27 اپریل 2018 23:15

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2018ء) واپڈا ہری پور نے غیر اعلانیہ بے جا گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ اور ٹرپنگ کا سلسلہ شروع کر دیا صارفین پریشان ،معمولات زندگی متاثر ،تاجروں اور صارفین کا شدید احتجاج، فی الفور بے جا ٹرپنگ اور لوڈشیڈنگ کو روکنے کا مطالبہ ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہری پور شہر اور گردنواح میں واپڈا نے ظالمانہ بجلی کی بندش کا سلسلہ شروع کررکھا ہے اور بار بار کی ٹرپنک کے باعث صارفین اور تاجر عاجز آچکے ہیں عوامی سماجی اور تجارتی حلقوں نے فی الفور لوڈشیڈنگ اور ٹرپنگ کو بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔