ْسینٹ نے اقتصادی اصلاحات کا تحفظ (ترمیمی) بل 2018ء پر قائمہ کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دیدی

جمعہ 27 اپریل 2018 23:16

اسلام آباد۔ 27اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) سینٹ نے اقتصادی اصلاحات کا تحفظ (ترمیمی) بل 2018ء پر قائمہ کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دیدی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر مصدق ملک نے اقتصادی اصلاحات کا تحفظ (ترمیمی) بل 2018ء پر کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش کی جس کے بعد سفارشات کی منظوری کے لئے تحریک پر چیئرمین نے ایوان میں رائے شماری کرائی۔ اپوزیشن کے واک آئوٹ کے باعث تحریک کو متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔