لاہور ہائیکورٹ نے بار ایسوسی ایشنز کو فنڈز کی عدم فراہمی اور ضلعی عدالتوں کی ناقص سکیورٹی کے خلاف درخواست پرحکومت پنجاب سے جواب طلب

جمعہ 27 اپریل 2018 23:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے بار ایسوسی ایشنز کو فنڈز کی عدم فراہمی اور ضلعی عدالتوں کی ناقص سکیورٹی کے خلاف درخواست پرحکومت پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے کیس کی سماعت کی، منیر بھٹی ممبر پنجاب بار کونسل نے عدالت کو بتایا کہ قانون کے تحت حکومت پنجاب بار ایسوسی ایشنز کے مختص فنڈز فراہم نہیں کر رہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا فنڈز کی عدم فراہمی لیگل پریکٹیشنر ایکٹ کی سنگین خلاف ورزی ہے، انہوں نے کہ بار ایسوسی ایشنز کو فنڈز کی عدم فراہمی سے بار ایسوسی ایشنز مسائل کا سامنا کر رہی ہیں، انہوں نے بتایا کہ ضلعی عدالتوں میں سکیورٹی کے ناقص انتظامات سے عدالتیں سکیورٹی رسک بن چکی ہیں۔ناقص سکیورٹی کے باعث آئے روز عدالتوں میں فائرنگ اور مارکٹائی کے واقعات معمول بن چکے ہیں لہٰذا عدالت سکیورٹی اور فنڈز کی فراہمی کے احکامات صادر کرے، جس پر عدالت نے حکومت پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔