صنعت و پیداوار ڈویژن کیلئے ایک ارب 77 کروڑ 52 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز مختص

جمعہ 27 اپریل 2018 23:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2018ء) آئندہ مالی سال 2018-19ء کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام میں صنعت و پیداوار ڈویژن کیلئے ایک ارب 77 کروڑ 52 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو جاری کئے جانے والے پی ایس ڈی پی 2018-19ء کے مطابق حکومت نے نئی سکیموں میں گوادر ایکسپورٹ پراسیسنگ زون میں ترقیاتی کاموں کیلئے 5 کروڑ روپے، کراچی میں پی ایم ٹی ایف میں سہولیات اور اپ گریڈیشن کیلئے 5 کروڑ روپے، نیشنل پراڈکٹیویٹی انسٹیٹیوٹ ان پاکستان کیلئے 15 کروڑ روپے اور جاری سکیموں میں سیالکوٹ میں پراڈکٹ ڈویلپمنٹ سینٹر کیلئے 20 کروڑ روپے، نیشنل بزنس ڈویلپمنٹ پروگرام کیلئے 40 کروڑ روپے، سندھ کے ضلع نوشہروفیروز میں فروٹ ویجیٹیبلز پراسیسنگ سینٹر کیلئے 25 کروڑ روپے، پاکستان بھر میں ماربل و گرینائیٹ سیکٹر کی ترقی کیلئے 35 کروڑ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :