نوشہرہ کینٹ، قرض کی وصولی میں تاخیر پر سکے بھائی نے گھر میں گھس کر بڑے بھائی کو قتل کرنے والے کو عمر قید اور دو لاکھ روپے جرمانہ کی سزا

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نوشہرہ رجب علی خان نے نوشہرہ کلاں کے مشہور مقدمہ قتل کا فیصلہ سنا دیا

جمعہ 27 اپریل 2018 23:46

نوشہرہ کینٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2018ء) بعدالت اسپیشل جج ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نوشہرہ رجب علی خان نے نوشہرہ کلاں کے مشہور مقدمہ قتل جس میں پندرہ ہزار روپے قرض کی وصولی میں تاخیر پر سکے بھائی نے گھر میں گھس کر بڑے بھائی مقتول سکندر خان کو اندھا دھند فائرنگ کرکے موت کے گھات اتاردیا عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم کو عمر قید اور دو لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم دے دیا۔

استغاثہ کے مطابق مقتول سکندر خان کی بیوہ دینہ سکندر نے 24جنوری 2016ئ؁ کو تھانہ نوشہرہ کلاں میں رپورٹ کی تھی کہ اس کے شوہر کو پندرہ ہزار روپے قرض کی ادایگی میں تاخیر پر اس کے دیور ملزم فلک شیر نے گھر میں گھس کر زبانی تکرا رکے بعد اندھا دھن فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا چھ دن بعد میرا شوہر لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جابحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

عدالت کے حکم کے بعد مجرم کو جوڈیشنل لاک آپ نوشہرہ سے سینٹرل جیل ہری پور منتقل کردیا۔تفصیلا ت کے مطابق بعدالت جناب رجب علی خان اسپیشل جج ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نوشہرہ نے تھانہ نوشہرہ کلاں کے مشہور مقدمہ قتل جس میں سکے بھائی فلک شیر ولد علی خان سکنہ افضل آباد نوشہرہ کلاں نے صرف پندرہ ہزار روپے قرض کی واپسی میں تاخیر پر اپنے بڑے بھائی مقتول سکندر خان کو گھر کے اندر زبانی تکرا ر کے بعد اندھا دھن فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا فلک شیر کو تشویش ناک حالت میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کیا گیا جہاں وہ چھ روز بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جابحق ہوگیا ۔

تھانہ نوشہرہ کلاں پولیس نے مقتول سکند رخان کی بیوہ زینہ سکندر کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا۔تھانہ نوشہرہ کلاں پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو اسلحہ اتشی سمیت گرفتارکرلیا۔عدالت میں جرم ثابت ہونے پر مجرم فلک شیر کو عمر قید 25سال قید بامشقت اور دو لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنایا ہے ۔عدالت کے حکم کے بعد مجرم کو جوڈیشنل لاک آپ نوشہرہ سے سینٹرل جیل ہری پور منتقل کردیا۔