’’گنجی نہائے گی کیا نچوڑے گی کیا‘‘

‘ اپوزیشن کے پاس سوائے شور و غل کرنے کے کیا ہے ، مشاہد اللہ خان

جمعہ 27 اپریل 2018 23:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2018ء) وفاقی وزیر مشاہد اللہ خان نے کہا کہ ’’گنجی نہائے گی کیا نچوڑے گی کیا‘‘ اپوزیشن کے پاس سوائے شور و غل کرنے کے کیا ہے زرداری اور عمران بھائی بھائی ہیں پارلیمنٹ ایوان کے ساتھ روا رکھا گیا ان کا رویہ غیر جمہوری ہے ۔ اپوزیشن کے پاس ۔۔۔۔ طاقت نہیں ہے وہ صرف سازشوں پر یقین رکھتے ہیں۔

اقتدار میں آنے کیلئے چور دروازہ استعمال کرنا چاہتے ہیں مگر اس میں ناکام رہیں گے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کہ اپوزیشن کا کام حکومت پر تنقید کرنا ہوتا ہے مگر یہاں بات تنقید کی نہیں بلکہ نواز شریف سے بغض ہے ، نواز شریف جمہوریت کا چیمپئنبن گیا ہے اور نیازی اور زرداری کو تاریخ سازشی کے طورپر یاد رکھے گی۔ 2013میں بجٹ پیش کیا تو حالات انتہائی دگر گوں تھے آج ملک کے حالات کافی بہتر ہیں ۔ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے اورآئندہ بھی ن لیگ ہی حکومت بنائے گی ۔ بشارت راجہ /شکیل)