Live Updates

آصف زرداری سے وزیر اعلی مرادعلی شاہ ،وزیر داخلہ سہیل انور سیال کی ملاقات

جمعہ 27 اپریل 2018 23:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2018ء) سابق صدرمملکت آصف علی زرداری کی ہدایت پر وزیر اعلی سندھ مرادعلی شاہ اور صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال ہنگامی طور پر لاہور پہنچے ۔وزیر اعلیٰ سندھ اور وزیر داخلہ خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور آئے اوربلاول ہائوس لاہور میں آصف علی زرداری سے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا کہ ملاقات میں سندھ کے نگراں سیٹ اپ اور دیگر صوبائی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس کے علاوہ تینوں صوبوں کے قومی اقتصادی کونسل میں وفاقی حکومت سے تنازعہ اور کراچی میں لوڈ شیڈنگ پر بھی بات کی گئی ۔واضح رہے کہ سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا ہ کے وزرائے اعلی نے فنڈز کی غیر منصفانہ تقسیم پر قومی اقتصادی کونسل سے اجلاس کا واک آئوٹ کردیا تھا۔
Live بلوچستان سے متعلق تازہ ترین معلومات