موجودہ حکومت کو نئے مالی سال کا بجٹ پیش کرنے کا اختیار نہیں تھا،ڈاکٹر محمد امجد

بجٹ پیش کرنے کا حق آنے والی حکومت کا تھا ،اقدام قبل از انتخابات دھاندلی کے مترادف ہے،رد عمل

جمعہ 27 اپریل 2018 23:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2018ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کو آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرنے کا کوئی اختیار نہیں تھا۔یہ حق نئی حکومت کا تھا،موجودہ حکومت نے بجٹ پیش کر کے آئینی اختیارات سے تجاوز کیا ہے۔

(جاری ہے)

حکومت کی طرف سے نئے مالی سال کا بجٹ پیش کرنے پر پارٹی کا ردعمل بیان کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد امجد نے کہا کہ مئی کے آخر میں جانے والی حکومت جون سے شروع ہونے والے سال کا بجٹ کیسے پیش کرسکتی ہے۔

یہ اختیار نئی آنے والی حکومت کا ہے کہ وہ اپنی منصوبہ بندی اور ترجیحات کے مطابق بجٹ ترتیب دیتی۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے نئے سال کا بجٹ پیش کر کے نہ صرف آئینی حدود سے تجاوز کیا ہے بلکہ یہ قبل از انتخابات دھاندلی کے مترادف ہے ۔