غیر منتخب شخص بجٹ پیش کر سکتا ہے تو سینٹ کو بھی مالیاتی اختیارات ملنے چاہئیں، سینیٹر میاں رضا ربانی

جمعہ 27 اپریل 2018 23:58

اسلام آباد۔ 27اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) سابق چیئرمین سینٹ سینیٹر میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ اگر غیر منتخب شخص بجٹ پیش کر سکتا ہے تو سینٹ کو بھی مالیاتی اختیارات ملنے چاہئیں۔ جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں عوامی اہمیت کے معاملے پر بات کرتے ہوئے سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ سینٹ وفاق پاکستان کی نمائندگی کرتا ہے۔

(جاری ہے)

آئین کا آرٹیکل 156 کہتا ہے کہ ایک نیشنل اکنامک کونسل ہوگی اس میں وفاق کی نمائندگی پانچ افراد کریں گے اور صوبوں کے آٹھ ممبر ہیں۔ کونسل میں تین صوبوں کے نمائندوں نے واک آئوٹ کیا جبکہ پنجاب کے وزیراعلیٰ موجود نہیں تھے اس طرح اس کا کورم پورا نہیں تھا۔ قائد حزب اختلاف شیری رحمان نے کہا کہ حکومت کو پانچ سال میں چھٹا بجٹ پیش کرنے کا اختیار نہیں نہ ایسی کوئی مثال موجود ہے۔ یہ آئندہ حکومت کا حق ہے۔