پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت مین لائن1 پر کراچی سے پشاور تک ٹرینوں کی رفتار کو بڑھا کر160 کلومیٹرفی گھنٹہ تک لے جانے کا منصوبہ تشکیل دیا ہے،منصوبے پر 900 ارب روپے سے زیادہ کی لاگت آئے گی، وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل

جمعہ 27 اپریل 2018 23:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2018ء) وفاقی حکومت نے پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت مین لائن1 پر کراچی سے پشاور تک ٹرینوں کی رفتار کو2021 تک تین گنا بڑھا کر160 کلومیٹرفی گھنٹہ تک لے جانے کا منصوبہ تشکیل دیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ مین لائن1 پرٹرینوں کی موجودہ اوسط رفتار55 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے جس کو پاک چین اقتصادی راہداری کے تحتسال 2021 تک 160 کلومیٹر فی گھنٹہ تک بڑھایا جائے گا۔

اس منصوبے کے تحت کراچی تا پشاور اور ٹیکسلا تا حویلیاں ریلوے ٹریک کو دو رویہ کیا جائے گا۔ اس پر 900 ارب روپے سے زیادہ کی لاگت آئے گی۔ اس منصوبے کے نتیجہ میں لوگ ملک کے شمال سے جنوبی علاقوں تک 12 گھنٹے یا اس سے بھی کم وقت میں سفر کر سکیں گے۔