کرینہ کپور خان کی فلم ’’ویر دی ویڈنگ ‘‘ اورجیکی شروف کی فلم ’’فیمس‘‘ کا یکم جون کو باکس آفس پر ٹکرائو ہو گا

ہفتہ 28 اپریل 2018 11:20

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور خان کی فلم ’’ویر دی ویڈنگ ‘‘ اور اداکار جیکی شروف کی فلم ’’فیمس‘‘ کا یکم جون کو باکس آفس پر ٹکرائو ہو گا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ کرینہ کپور خان کی فلم ’’ویر دی ویڈنگ ‘‘یکم جون کو ریلیز کی جانی ہے جبکہ اداکار جیکی شروف کی فلم ’’فیمس‘‘18مئی کو ریلیز کی جانی تھی لیکن اب فلم کی ریلیز کی تاریخ آگے کر دی گئی ہے جس کے بعد فلم ’’ویر دی ویڈنگ ‘‘ اور ’’فیمس‘‘ کا یکم جون کو باکس آفس پر ٹکرائو ہو گا۔

متعلقہ عنوان :