نتاشا دلال کی حفاظت کرنا میرا فرض ہے، ورون دھون

ہفتہ 28 اپریل 2018 13:04

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکار ورون دھون نے کہا ہے کہ نتاشا دلال عام لڑکیوں کی طرح زندگی گزارنا چاہتی ہے اور اس کی حفاظت کرنا میرا فرض ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار ورون دھون نے نتاشا دلال کے ساتھ دوستی کے حوالے سے کہا کہ یہ میرا ذاتی معاملہ ہے اور زندگی میں سب سے اہم بات یہ ہے کہ آپ خوش ہیں تو آپ کو کسی کو بھی کچھ ثابت کرنے کی ضرورت نہیں ہے یہی وجہ ہے کہ میں اس متعلق بات نہیں کرتا کیونکہ اگر آپ کی کسی سے دوستی ہو یا نہ ہو اس متعلق کچھ کچھ ضرور کہا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نتاشا دلال ایک عام لڑکی ہے اور عام لڑکیوں کی طرح زندگی گزارنا چاہتی ہے اور اس کی حفاظت کرنا میرا فرض ہے، شادی کے لئے ایک وقت مقرر ہے اور جب آپ کو لگے تب ہی آپ کوشادی کرنی چاہیئے ۔ اداکار ورو دھون فلم ’’کلنک‘‘ اور سوئی دھاگہ‘‘ میں دکھائی دیں گے۔