فراہمی و نکاسی آب کے مسائل کی اصل وجہ غیر قانونی کنکشن کا حصول ہے،روک تھام کے لئے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ موثر اقدامات کرے،سید احمر علی

ہفتہ 28 اپریل 2018 16:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2018ء) وائس چیئر مین بلدیہ کورنگی سید احمر علی نے کہا کہ شہر میں فراہمی و نکاسی آب کے بڑھتے مسائل کی وجہ جہاں ادرے کی نااہلی طویل عرصے ڈالی کی لائنوں کا بوسیدہ اور ناکارہ ہونا ہے وہیں غیر قانونی طریقے سے پانی اور سیوریج کی لائنوں سے کنکشن کا حصول بھی ہے ،عوام سے اپیل ہے کہ پانی او ر سیوریج کے غیر قانونی کنکشن کے حصول سے گریز کریں کنکشن کے لئے واٹر اینڈ سیوریج کے محکمے سے رجوع کیا جائے تاکہ موثر طریقے سے لائنوں کی درستگی اور کنکشن فراہم کیا جاسکے ان خیالات کا اظہار وائس چیئر مین بلدیہ کورنگی سید احمر علی نے یونین کمیٹیز کے چیئر مین ،وائس چیئر مین اور کونسلرز کے ہمراہ شاہ فیصل زون کی مختلف یونین کمیٹیز کا دورہ کرکے علاقائی سطح پر بلدیہ کورنگی کے تحت فراہمی و نکاسی آب اور سڑکوں ،گلیوں کی تعمیرو مرمت کے کا موں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر علاقہ عمائدین بھی موجود تھے عوام نے وائس چیئر مین بلدیہ کورنگی کو علاقائی سطح پر فراہمی و نکاسی آب کے مسائل سے آگاہ کیا اس موقع پر وائس چیئر مین بلدیہ کورنگی سید احمر علی نے کہاکہ فراہمی و نکاسی آب کے عوامی مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے پانی اور سیوریج کا انتظام ہمارے زیر انتظام نہ ہونے کے باوجود اپنی عوام کی سہولت کے پیش نظر بلدیہ کورنگی فراہمی و نکاسی آب کی ناکارہ اور بوسیدہ لائنوں کو تبدیل کرکے نئی لائنوں کی تنصیب کو یقینی بنا رہی ہے اس موقع پر وائس چیئر مین بلدیہ کورنگی سیداحمر علی نے جاری ترقیاتی کاموں خصوصاً فراہمی و نکاسی آب کی لائنوں کی تنصیب کے حوالے سے جاری کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ جلد ازجلد ترقیاتی امور کو پایہ تکمیل تک پہنچا کر عوام کو سہولت کی فراہمی یقینی بنا ئی جائے ۔

متعلقہ عنوان :