چیئر مین سٹینڈنگ کمیٹی برائے اطلاعات کا اُسترزئی بالا میں منصوبہ آبنوشی کا معائنہ

ہفتہ 28 اپریل 2018 19:58

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2018ء) چیئر مین سٹینڈنگ کمیٹی برائے اطلاعات وتعلقات عامہ ضیاء الله بنگش ایم پی اے نے کہا ہے کہ عوام نے ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا تھا وہ اس کا جواب حلقہ میں ریکارڈ ترقیاتی کاموں اور بے لوث خدمت سے دے رہے ہیں اور انہیں کسی صورت مایوس نہیں کریںگے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل اُسترزئی بالا میں 50لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے منصوبہ آبنوشی کے معائنے کے موقع پر مقامی لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

ضیاء بنگش نے کہا کہ ٹیوب ویل کے بورنگ اور پائپ لائن بچھانے کا کام مکمل ہو چکا ہے اور عنقریب یہ منصوبہ باقاعدہ طور پر فنکشنل ہوجائے گاجس سے علاقہ کے عوام کا پانی کے پینے کا مسئلہ حل ہو جائے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سیاست سے بالا تر ہو کر حلقے کے عوام کی خدمت ان کا نصب العین ہے اور وہ حلقے کے جملہ بنیادی حقوق کے لئے بھر پور کوشش کررہے ہیں۔

چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی نے کہا کے کہ وقت کا تقاضا ہے کہ عوام اتفاق و اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے آئندہ الیکشن میں استحصالی قوتوں کا راستہ روکیں اور عوام کی خدمت سے سرشار عوامی نمائندوں کو ووٹ دیں ۔ان کا کہنا تھا کہ جس طرح اس دفعہ پی ٹی آئی نے مایوس نہیں کیاہے اور علاقے میں ریکارڈ ترقیاتی کام کئے ہیں انشاء اللہ آئندہ بھی سے بڑھ کر عوام کی خدمت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :