ذاتی مفادات کیلئے عوام دشمن قومی بجٹ پیش کر کے عوامی مفادات کو ٹھیس پہنچائی،پیپلز پارٹی اور عوام بجٹ کو مسترد کرتی ہے،پی پی پی جنوبی پنجاب

ہفتہ 28 اپریل 2018 20:20

بہاول پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2018ء) ذاتی مفادات کے لئے عوام دشمن قومی بجٹ پیش کر کے عوامی مفادات کو ٹھیس پہنچائی۔پیپلز پارٹی اور عوام اس بجٹ کو مسترد کرتی ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود اور ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری محمد سلیم بھٹی نے وفاقی بجٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک مہینے کے حکمرانوں کو سال بھر کے بجٹ کا کوئی حق نہیں۔

پیپلز پارٹی بھر پور مزاحمت کرے گی۔غیرمنتخب وزیر کے زریعے بجٹ پیش کرکے نہ صرف پارلیمنٹ کی تضحیک کی گئی بلکہ ووٹ کو عزت دو کی بھی خود ہی بے توقیری کردی گئی۔جاتی امراء کے لٹیرے حکمرانوں نے ملک بھر کو بیدردی اور بے دریغ لوٹ مار کرکے گروی رکھ دیا۔ملک کے کونے کونے میں مزدور،کسان،کلرک،تاجر سمیت ہر فرد معاشی بدحالی کا شکار اور حکمران سب اچھا کا راگ الاپ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

موجودہ بجٹ میں حسب سابق سرکاری ملازمین کا کوئی خیال نہیں رکھا گیا ۔حکمرانوں کے ظالمانہ اقدامات سے مہنگائی اور افراط زر کی شرح میں اضافہ ہوگا۔جس سے عوام کی معاشی پریشانی میں اضافہ ہوگا۔سود کی ادائیگی کے لئے جو قرضے لئے گئے ہیں وہ 1600 ارب سے ذائد ہیں۔موجودہ حکمرانوں کو اندازہ ہے کہ آئندہ سال ان کی حکومت نہیں ہوگی اس لئے انہوں نے ایسی پالیسیاں وضح کی ہیں جس سے آنے والے حکومت کی مشکلات میں اضاٖفہ ہوگا۔

الفاظ کے ہیر پھیر سے کچھ حاصل نہیں ہوگا یہ صرف نمائشی بجٹ ہے اس سے ہماری معیشت کو کچھ حاصل نہ ہوگا۔بیرونی قرضے دگنے اور اندرونی قرضے خطرناک حد کو چھو رہے ہیں۔پی آئی اے اور اسٹیل ملز جیسے اداریخطرناک حد تک تباہی کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں،میٹرو بس،اورنج ٹرین،سستی روٹی،مکینیکل تنور،آشیانہ ہائوسنگ اسکیم۔پیلی ٹیکسی۔دانش اسکول،پڑھا لکھا پنجاب سمیت ہر طریقے سے قومی وسائل کی لوٹ کھسوٹ کی گئی۔

جس سے عام آدمی کی مشکلات میں اضاٖفہ ہوا۔جنوبی پنجاب سمیت پنجاب بھر کے عوام پینے کے صاف پانی کی عدم فراہمی،تعلیم اور صحت کی سہولیات کی عدم دستیابی کا شکار ہیں۔ سیوریج اور سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ نے انفراسٹرکچر کا ستیا ناس ہوگیا ہے۔ٹیکس ریفارمز کے نام پر جو پیکج دیا گیا ہے اس سے بھی کسی بہتری کی مثبت امید نظر نہیں آتی۔