غریب عوام کو سستی بجلی گیس ،صحت،تعلیم اور فوری سستا انصاف چاہیے، حاجی محمد اصغر

حکومت نے حالیہ بجٹ میں کالا باغ ڈیم کی تعمیرکیلئے بجٹ مختص نہ کرکے پاکستان دشمنی کا ثبوت دیا ہے،چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے کسٹم انیڈ ڈرائی پورٹ

ہفتہ 28 اپریل 2018 20:24

غریب عوام کو سستی بجلی گیس ،صحت،تعلیم اور فوری سستا انصاف چاہیے، حاجی ..
ْفیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2018ء) فیصل آبادچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ا یگزیکٹو ممبر و چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے کسٹم انیڈ ڈرائی پورٹ حاجی محمد اصغر نے کہا ہے کہ بجٹ صرف سرکاری ملازمین اور افسران کے لئے ہے اورنئے تمام ٹیکسزصرف غریب عوام کیلئے ہیں ،محکمہ ڈاک،پی آئی اے سمیت پبلک سیکٹر میں چلنے والے تمام غیر منافع بخش اداروں کی فوری نجکاری کی جائے تاکہ قومی خزانے سے ان کا خسارہ پورا کرنے کی بجائے یہ رقم غربت کے خاتمے پر خرچ کی جا سکے، غریب عوام کو سستی بجلی گیس ،صحت،تعلیم اور فوری سستا انصاف چاہیے۔

پوری دنیا کہے رہی ہے کہ آئندہ پانی اور توانائی کے لئے جنگ ہوگی مگر حکومت نے حالیہ بجٹ میں کالا باغ ڈیم کی تعمیرکیلئے بجٹ مختص نہ کرکے پاکستان دشمنی کا ثبوت دیا ہے کالا باغ ڈیم کی تعمیر ہی پاکستان کی ترقی خوشحالی کی ضامن ہے انہوں نے حکومت کے چھٹے بجٹ پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کئی شعبے ٹیکس سے مستثنیٰ ہیں لیکن حکومت ان شعبوں کے ٹیکسوں کا سارا بوجھ بھی تاجروں پر ڈال دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹیکس کا نظام یکساں اور کسی استثنٰی کے بغیر ہونا چاہیئے تاکہ معیشت کے تمام شعبے اپنی آمدن کے حساب سے قومی خزانے میں اپنا حصہ ڈال سکیں ۔حاجی اصغر نے مزید کہا کہ فیسکو کی وصولیوں کی شرح 99 فیصد اور لائن لاسز ملک بھرسے کم ہیں لیکن نیشنل گرڈ سے منسلک ہونے کی وجہ سے ملک بھر میں ہونے والی بجلی چوری اور لائن لاسز کا بوجھ ہم پر بھی ڈال دیا جاتا ہے جو کسی طرح بھی قرین انصاف نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ صارفین فیسکو کواچھی کارکردگی کی سزا نہ دی جائے بلکہ اس کی کارکردگی کے اعتراف میں ہمیں بجلی کا اضافی کوٹہ دیا جائے،غلام محمد آباد میں جنرل ہسپتال آج بھی بنیادی سہولتوں سے محروم ہے وہاں نہ کوئی ڈاکٹر ہے اور نہ عملہ کوئی کام کرتا ہے صرف وہ نام کا ہسپتال ہے ،حکومت ایسے شعبوں پر توجہ نہیںدیتی جو کہ عام غریب شہریوں کی ضروریات ہیں