غیرت کے نام پر خواتین کا قتل، جہالت اور اسلام سے دوری ہے، فائزہ نقوی

ہفتہ 28 اپریل 2018 20:24

ْلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2018ء) جمعیت علما پاکستان نیازی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر سید ہ فائزہ نقوی نے غیرت کے نام پر خواتین کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے اسے جہالت اور اسلام سے دوری قراردیا ہے۔عورتوں سمیت تمام شہریوں کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے۔جے یو پی خواتین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے خواتین پر تشدد اور قتل کی وارداتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عورتوں پر رعب جمانے اور اپنی رائے ٹھونسنے کی اجازت اسلام دیتا ہے اورنہ ہی آئین ۔

گجرات میں ثنا چیمہ نامی لڑکی کے قتل سے معاشرے میں موجود تنگ نظری اور جہالت کا اظہار ہے۔شادی کے لئے جہاں ولی کی اجازت ضروری ہے وہیں لڑکی کا شادی کے لئے راضی ہونا بھی ضروری ہے۔

(جاری ہے)

والدین اپنی رائے تھونپنے کی بجائے ، لڑکی کی رائے بھی معلوم کرلیا کریں۔ اختلاف کے باوجود بھی کسی کو قتل کا حق نہیں۔ ریاست کو اس کا نوٹس لینا چاہیے۔ اور لوگوں کی تربیت بھی کرنے کی ضرورت ہے۔

جس میں علما اور میڈیا کا کردار بہت اہمیت رکھتا ہے۔ کہ معاشرے کو بتایا جائے کہ ہم کس طرف جارہے ہیں۔فائزہ نقوی نے کہا کہ معاشرتی بگاڑ اسلامی تعلیما ت سے دوری کا نتیجہ ہیں۔ہمیں اپنی نئی کو بچانے کے ساتھ معاشرتی روایات کا بھی خیال کرنا چاہیے۔ ثنا چیمہ کے قاتل فی الفور گرفتار ہونے چاہیں۔ اور انہیں سزا ملنی چاہیے۔