سازش کے تحت بلوچستان میں پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو دیوار سے لگانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں،محمد نواز پندرانی

پرائیویٹ اسکولز معیاری تعلیمی شعبے میں اپنانمایاں مثبت کردار ادا کررہے ہیں ،حکمران اور بالادست طبقہ دانستہ طور پرائیویٹ اسکولز کے بہتری تعلیم کے راستے کو روکنے کے لیے ایک نام نہاد ادارہ بیک کی ماتحت کرکے صوبے میں تعلیمی نظام کو تباہ وبرباد کررہے ہیں،صوبائی صدر پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن بلوچستان

ہفتہ 28 اپریل 2018 21:09

تمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2018ء) پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن بلوچستان کے صوبائی صدرمحمد نواز پندرانی نے کہا ہے کہ پرائیویٹ اسکولز معیاری تعلیمی شعبے میں اپنانمایاں مثبت کردار ادا کررہے ہیں مگر حکمران اور بالادست طبقہ دانستہ طور پرائیویٹ اسکولز کے بہتری تعلیم کے راستے کو روکنے کے لیے ایک نام نہاد ادارہ بیک کی ماتحت کرکے صوبے میں تعلیمی نظام کو تباہ وبرباد کررہے ہیں ایک سوچے سمجھے منصوبہ بندی کے تحت عالمی سازش کے ذریعے بلوچستان میں تعلیم کے شعبے کو زوال پذیرکیا جا رہاہے جس میں یورپی یونین اور یونیسیف براہ راست پیش پیش ہیں اور اسی سازش کے تحت بلوچستان میں پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو دیوار سے لگانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے انہو ںنے ڈسٹرکٹ اسمبلی ہال ڈیرہ مراد جمالی میں نصیرآباد جعفرآباد اور صحبت پور کی ضلعی کابینہ کے عہدیداروں کی تقریب حلف برداری کے منقعدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاتقریب سے پروفیسر محمد ابراہیم ابڑو نومنتخب ضلعی صدر نصیرآباد استاد اللہ ڈنہ بھنگر جعفرآباد کے صدر منظور احمد پندرانی سمیت دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ والدین سرکاری تعلیمی اداروں کی کی کارکردگی سے مایوس ہوکر اپنے بچوں کو پرائیویٹ اداروں میں پڑھانے کو اس لیئے ترجیح دی جا رہی ہے کہ پرائیویٹ سیکٹرمیں تعلیم کا معیاربہتر ہے سرکاری اسکولوں میں فی ضلع ایک ارب روپے سالانہ تنخواہوں اور دیگر اخراجات کی مدمیں خرچ کیا جا رہا ہے لیکن تعلیم کا معیار بہترنہیں ہے انہوں نے کہا کہ ریگولیٹری بل 2015 کالا قانون ہے جوکہ عوام کے منتخب نمائندوں نے اسمبلی سے پاس کرکے ہم پر مسلط کیاگیاہے جس کو کبھی بھی تسلیم ہرگز قبول نہیں کرینگے انہوں نے کہاکہ جماعت پنجم اورہشتم کے بورڈ کے تحت امتحانات اور سمرزون سیشن تعلیم دشمن پالیسیاں ہیں جن کو ہم کسی بھی صورت قبول نہیں کریں گے جبکہ B E F اور B E A C کے جیسے اداروں کی انتظامیہ کرپٹ اور تعلیم دشمنی میں سرفہرست ہیں انہوں نے کہا کہ تعلیم دشمنی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ بل 2015 کو پڑھے بغیر بلوچستان اسمبلی کے اراکین نے منظورکرکے تعلیم کے نظام کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے اس کے علاوہ بیوروکیسی بھی تعلیمی نظام کو تباہ کرنے میں مصروفِ عمل ہیں انہوں نے کہا کہ معیاری تعلیم کے حوالے سے پرائیویٹ ادارے سرکاری اداروں سے مقابلے کی دوڑ میں زیادہ آگے ہیں انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے عہدیداران اور ممبران آپس میں اتحاد و اتفاق برقرار رکھ کرتمام ترسازشوں کو ناکام بنا دیں انہوں نے کہا کہ پنجم اور ہشتم کے بورڈ کے تحت امتحانات کا فیصلہ واپس لیا گیا ہے لیکن اس کے باوجود اس کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جا رہا ہے جس میں ایک بیوروکریسی کی ایک مخصوص ٹولہ شامل ہے جوکہ ہمارے جائز مطالبات کے حل میں رکاوٹ پیدا کر رہی ہے تقریب حلف برداری میں ایپکا کے ضلعی صدر خادم حسین ڈومکی بابو عبدالنبی کنڈرانی کونسلران محمد وارث ابڑو منظوراحمد بھنگر سردار عبدالستارشر ہندوپنچائیت کے تاراچند ایکسین آئریگشن ٹو اظہرحسین کھوسہ عبدالجبار بنگلزئی استاد بیگ محمد ڈومکی سمیت دیگر اسکولز کے پرنسپلزاور طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔