خالی خزانے کو قرض لے کر بھرنے کا انوکھا اقدام، وفاقی حکومت جاتے جاتے قوم کو مزید ایک ارب ڈالر کا مفروض کر گئی

چین کے بنک سے رقم کل پاکستانی بنک میں منتقل ہو جائے گی

ہفتہ 28 اپریل 2018 21:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2018ء) ملک کے خالی خزانے کو قرض لے کر بھرنے کا انوکھا اقدام، وفاقی حکومت جاتے جاتے قوم کو مزید ایک ارب ڈالر کا مفروض کر گئی، چین کے بنک سے رقم کل پیر کو پاکستانی بنک میں منتقل ہو جائے گی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹیٹ بنک کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اپریل کے آخر تک ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ارب ڈالر کا اضافہ ہو گا، چین سے قرض کے معا ہدے کے تحت چین کے نجی بنک کے ذریعے پاکستان کو ایک ارب ڈالر کا قرض دیا جائے گا، یہ رقم پیر کی صبح پاکستانی بنک میں منتقل کر د ی جائے گی ، واضح رہے کہ اس قرضے کے بعد پاکستان مزید ایک ارب ڈالر کا مفروض ہو جائے گا۔ ۔