آصف زرداری سے بھیرہ کی ممتازسیاسی شخصیت چوہدری شوکت کی ملاقات ، ساتھیوں سمیت پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان

ہفتہ 28 اپریل 2018 23:01

آصف زرداری سے بھیرہ کی ممتازسیاسی شخصیت چوہدری شوکت کی ملاقات ، ساتھیوں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اپریل2018ء) سابق صدرپاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر آصف علی زرداری سے بھیرہ کی ممتازسیاسی شخصیت ضلع کسان بورڈ کے صدر اور ناظم چوہدری شوکت حیات نے بلاول ہائوس لاہور میں ملاقات کرکے اپنے ساتھیوں سمیت پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ چوہدری شوکت حیات نے کہا کہ ملک میں صرف پاکستان پیپلزپارٹی ہی کسان دوست پارٹی ہے اور کسانوں کو یقین ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کسانوں کے لئے منصفانہ پالیسیوں پر عمل کرے گی۔

آصف علی زرداری نے چوہدری شوکت حیات کی پیپلزپارٹی میں شمولیت پر انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ کسانوں کے حقوق کا تحفظ کیا ہے اور اصولی طور پر چاہتی ہے کہ کسان معاشی طور پر ترقی حاصل کرکے جدید طرز پر زراعت کو فروغ دیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ زراعت ہماری معیشت کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کسانوں کی مکمل حوصلہ افزائی کرے گی تاکہ وہ ملک کو خوراک میں خودکفیل کرنے کے لئے اس اعتماد کے ساتھ کام کریں تاکہ ان کی محنت کی قدر کی جائے گی اور ان کی پیداوار کی مناسب قیمت ملے گی۔ اس موقع پر پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ، عامر فدا پراچہ اور آیت اللہ دورانی بھی موجود تھے۔