کوئٹہ، قرآن عظیم ہدایت ورہنمائی دینے والی انقلابی کتاب ہے ،مولانا احسان اللہ

احکامات پر عمل کرنیوالا کامیاب ،انحراف کرنے والا انفرادی واجتماعی طور پر بحرانوں ومسائل سے دوچار ہوتاہے،ورکشاپ سے خطاب

ہفتہ 28 اپریل 2018 23:25

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2018ء) جماعت اسلامی کے زیر اہتمام سہ روزہ ورکشاپ برائے مدرسین صوبائی سیکرٹریٹ کوئٹہ میں شروع ہوا ورکشاپ میں صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے خصوصی طور پر شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شعبہ فہم دین کے مرکزی ناظم مولانا احسان اللہ ،جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری ہدایت الرحمان بلوچ ،حافظ محمد اسماعیل مینگل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن عظیم ہدایت ورہنمائی دینے والی انقلابی کتاب ہے قرآن کے احکامات پر عمل کرنے والا کامیاب اور قرآن کی ہدایت سے انحراف کرنے والا انفرادی واجتماعی طور پر بحرانوں ومسائل سے دوچار ہوتاہے قرآن کے نظام کو نافذ کرنا ملت اسلامیہ کی بڑی ذمہ داری ہے حکومت قرآنی تعلیم تمام عصری اداروں میں لازمی کردیں جن قوموں نے قرآن کو امام بنا یا انہوں نے دنیا پر حکمرانی کی اور جنہوں نے قرآن سے منہ موڑاوہ ناکام رسواوذلیل ہوئے جماعت اسلامی نے الحمدا للہ قرآن کے مدرسین ملک بھر میں تیار کیے ہیں او رکر رہی ہے تاکہ قرآن کی تعلیم عام کی جاسکیں جماعت اسلامی قرآن وسنت کی دعوت لیکراُٹھی ہے انشاء اللہ قرآنی تعلیمات کے بدولت ہم کامیابی حاصل کریں گے ۔

(جاری ہے)

عوام الناس آپس کے اختلافات ختم کرکے قرآن وسنت پر عمل کریں انشاء اللہ دنیا وآخرت کی کامیابی یقینی ہوگی ۔ جماعت اسلامی مدرسین کی تربیت گاہوں کی بدولت داعی قرآن ومبلغ اسلام تیار کر رہی ہے ۔انشاء اللہ رمضان المبارک میں ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی دروس قرآن ،دورہ تفاسیر قرآن وترجمہ قرآن کی کلاسز کا انعقاد کریں گے ۔تربیت گاہ سے مولانا عبدالواسع قلندرانی ، حافظ صفی اللہ ،حافظ نورعلی ودیگر نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت کی طرف سے مدارس کے طلبہ وعلمائے کرام کو وہ اہمیت نہ دینا جو عصری تعلیمی اداروں کے اساتزئے کرام وطلبہ کو ہے باعث تعجب ولمحہ فکریہ ہے حکومت مدرسین قرآن و مبلغین اسلام کو سہولتیں فراہم کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ قرآنی تعلیمات عام اور علمائے کرام ومدرسین قرآن تیار کیے جاسکیں ۔

مدارس وعلمائے کرام اور شعائر اسلام ،جہاد ،خواتین کے پردہ کے خلاف جاری سازشیں وپروپیگنڈہ فی الفور بند کیا جائے میڈیا ذمہ داری کا مظاہرہ کریں تاکہ کفری سیکولر واسلامی ممالک کے میڈیا میں فرق واضح ہوجائیں ۔ اسلام کے آفاقی پیغام کو سمجھنے کیلئے قرآن کو سمجھنا ضروری ہے بدقسمتی سے اسلامی نظریاتی مملکت پاکستان میں عصری تعلیم پر زوردیا جاتا ہے عصری اداروں میں دیگر علوم کوزیادہ اہمیت دی جاتی ہے مگر قرآنی یعنی دینی تعلیم کو کم اہمیت دی جاتی ہے جس کی وجہ سے قرآن کو سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کے مواقع کچھ کم ہیں ۔

مسلمانوں کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں مغربی ممالک وسیکولر طبقات سوچی سمجھی سازش کے تحت انتہا پسندی ودہشت گردی کو اسلام سے جوڑ رہے ہیں ہم اس کی مذمت کرتے ہیں ۔اسلام دنیا میں امن بھائی چارے اور اخوت وبھائی چارے کا درس دیتا ہے اور ایک بے گناہ کے قتل کو پوری انسانیت کا قتل قراردیتاہے ۔مدارس وعلماء کرام اورشعائر اسلام کو بدنام کرنے کا پروپیگنڈہ فی الفور بند کیا جائے ۔

مساجد میں وعض ونصیحت اور تقریرکیلئے تولوڈاسپیکر پر پابندی ہے مگر اسی لوڈاسپیکر سے میوزک کے پروگرامات پر کوئی پابندی نہیں ۔انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہماراقرآن وسنت کیساتھ رشتہ مضبو ط ہو امت مسلمہ اتحا دویکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آپس کی اختلافات ختم کریں بصورت دیگر دشمن ہمیں ترنوالہ سمجھتی رہے گی ۔مدرسین ورکشاپ سے صوبائی امیر ودیگر ذمہ داران بھی خطاب کریں گے اورورکشاپ کااختتام اتوار کوہوگی ۔