نوشہرہ، درندہ صفت انسان کی چھ سالہ بچے کیساتھ بدفعلی،ملزم گرفتار

بچے کا میڈیکل کروانے کیلئے اسے ڈی ایچ کیو ہسپتال نوشہرہ منتقل کردیا گیا ہے، پولیس حکام

ہفتہ 28 اپریل 2018 23:39

نوشہرہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2018ء) نوشہرہ کے علاقے توحید آباد جہانگیرہ میں 6سالہ بچے کے ساتھ جنسی زیادتی اور درندگی کی واردات۔پولیس تھانہ آکوڑہ خٹک کے مطابق چھ سالہ راحیل دودھ لینے سفاک ملزم خضر کی کرایہ دوکان میں گیا جہاں ملزم نے بچوں کو زبردستی دوکان کے اندر کھینچ کر لیا اور دوکان کا شیٹر بندکرکے بدفعلی کا ارتکاب کیا بچہ راحیل گھر روتا ہوا آیا تو اس کے والد تھانہ پہنچے ۔

پولیس نے متاثرہ چھ سالہ بچے کو فوری طور پر میڈئکل کروانے ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال نوشہرہ منتقل کیا۔جہاں پر ڈاکٹرز نے زیادتی کی تصدیق ہوگئی۔خون اور دیگر نمونے لیبارٹری بھیج دئے۔متاثرہ بچے کے والد کا ہسپتال میں میڈیا کے سامنے شدید احتجاج ۔متاثرہ بچے کے والد معراج کے مطابق آکوڑہ خٹک پولیس ٹال مٹول سے کام لے رہی ہیں۔

(جاری ہے)

بااثر لوگ ہیں مقدمہ درج نہیں کیاجارہا۔

میڈیا او ر سوشل میڈیا میں خبر آنے کے بعد تھانہ آکوڑہ خٹک پولیس ان ایکشن سفاک ملزم خضر کو گرفتار کرلیاگیا۔متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں زیردفعہ PPC 377-50-53CPAکی دفعات میں مقدمہ درج کرلیاگیا۔ایس ایچ او تھانہ آکوڑہ خٹک کے مطابق اتوار کے روز سفاک ملزم کو جسمانی ریمارنڈ کے لیے ڈیوٹی مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جائیں جائیں گا۔تفصیلات کے مطابق نوشہرہ کے علاقے توحید آباد جہانگیرہ ضلع نوشہرہ میں سفاک جنسی درندے مسمی خضر ولد نامدار سکنہ توحید آباد نے اپنی دوکان کرایہ سٹور میں دوپہر کے وقت دودھ لینے کے لیے آنے والے چھ سالہ معصوم بچے مسمی راحیل ولد معراج عرف آبو ولد اکبرخان کو زبردستی دوکان میں لے گیا اور شیٹربندکرکے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

بچے روتا ہوا گھر آیا اور گھروالوں کو تمام معجرا سنایا ۔متاثرہ بچے کے والد اور علاقے کے لوگوں سفاک ملزم کی دوکان اور گھر گئے ملزم ارتکاب جرم کے بعد درکان کو تالا لگاکر فرار ہوچکا تھا ۔عوام نے واقعہ کے خلاف جہانگیرہ پولیس چوکی کے سامنے شدید احتجاج کیا۔پولیس نے متاثرہ بچے کو ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال نوشہرہ منتقل کیا۔جہاں پر ڈاکٹرز نے زیادتی کی تصدیق ہوگئی۔خون اور دیگر نمونے لیبارٹری بھیج دئے۔متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں زیردفعہ PPC 377-50-53CPAکی دفعات میں مقدمہ درج کرلیاگیا۔ایس ایچ او تھانہ آکوڑہ خٹک کے مطابق اتوار کے روز سفاک ملزم کو جسمانی ریمارنڈ کے لیے ڈیوٹی مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جائیں جائیں گا۔