پولیس نے چار منشیات فروش گرفتار کرکے بھاری مقدار میں چرس برآمد کرلی

ہفتہ 28 اپریل 2018 23:43

فیصل آباد۔28 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2018ء) پولیس نے چار منشیات فروش گرفتار کرکے بھاری مقدار میں چرس برآمد کرلی ۔ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے ضابطہ کی کارروائی شروع کردی گئی ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ منصورآبادپولیس نے چھاپہ مار کر ملزم شبیر حسین کو گرفتارکرکے قبضہ سی1.700کلوگرام چرس برآمد کر لی ،ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر385/18جرم9C/CNSAتھانہ منصورآباد میں درج کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

تھانہ ڈی ٹائپ کالونی پولیس نے مختلف جگہ پرچھاپہ مار کر ملزم عمران کو گرفتارکرکے قبضہ سی1.700کلوگرام چرس برآمد کر لی ،ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر353/18جرم9C/CNSAتھانہ ڈی ٹائپ کالونی میں درج کرلیا گیا۔تھانہ ستیانہ پولیس نے چھاپہ مار کر ملزم امیرعلی کو گرفتارکرکے قبضہ سی1.070کلوگرام چرس برآمد کر لی ،ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر129/18جرم9C/CNSAتھانہ ستیانہ میں درج کر لیا گیا۔ تھانہ روڈالہ روڈ پولیس نے چھاپہ مار کر ملزم فراست علی کو گرفتارکرکے قبضہ سی1.320کلوگرام چرس برآمد کر لی ،ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر140/18جرم9C/CNSAتھانہ روڈالہ روڈمیں درج کرلیاگیا ۔

متعلقہ عنوان :