حکومت کی جانب سے انڈسٹری کیلئے مراعات کا اعلان خوش آئند ہے ،بھرپور استفادہ کرنا چاہیے ‘ احسن خان

عروج حاصل کرنے کیلئے بلا تعطل فلمیں بنانا ہوں گی ،سالانہ کم از کم 25فلمیں بنانے کی منصوبہ بندی کرنی چاہیے

اتوار 29 اپریل 2018 12:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2018ء) نامور اداکاراحسن خان نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں فلم انڈسٹری کیلئے مراعات کے اعلان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب یہ ہمارے اوپر منحصر ہے کہ ہم اس سے کس طرح استفادہ کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

’’ این این آئی ‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے احسن خان نے کہا کہ فلم انڈسٹری سے وابستہ لوگوں کو چاہیے کہ ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہو کر آئندہ کالائحہ عمل طے کریں ۔

پاکستانی فلم انڈسٹری کو عروج پر لے جانے کے لئے بلا تعطل فلمیں بنانا ہوں گی اور اس کیلئے پہلے مرحلے میں ہمیں سالانہ کم از کم 25فلمیں بنانے کی منصوبہ بندی کرنی چاہیے ۔ انہوںنے کہا کہ فلم انڈسٹری میں ایسے لوگ موجود ہیں جو اگر آگے آئیں تو ہم دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے والے کارپوریٹ سیکٹر کے سرمایہ کاروں کو اس جانب بھی راغب کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :