رحیم یار خان، کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کی شٹربند ہڑتال کا سلسلہ جاری ،بروقت دوائی نہ ملنے پربچے سمیت ایک نوجوان جاں بحق

اتوار 29 اپریل 2018 15:30

رحیم یار خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2018ء) کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے رحیم یار خان سمیت جنوبی پنجاب کے کئی شہروں میں شٹربند ہڑتال کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

بروقت دوائی نہ ملنے پر رحیم یار خان کے قریبی علاقے کے ایک بچے سمیت ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا جبکہ سرکاری ہسپتالوں میں گورنمنٹ فارمیسی پر مریضوں کا میڈیسن لینے کیلئے شدید گرمی میںبے پناہ رش کا عالم اور متعلقہ دوائی نہ ملنے پر مریضوں کو دوسری کمپنیوں کی دوائی دی جارہی ہے ۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان فوری طور پر ایکشن لے کر میڈیکل سٹور کھلوا ئیں اس سے پہلے کہ اور کوئی بروقت دوائی نہ ملنے سے کوئی قیمتی جان نہ لے سکیں۔