پاکستا ن کیمیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے کیمیکل یونٹو ں کے پیدواری اخراجات میں کمی لانے کیلئے موٹر مینجمنٹ پروگرام متعارف کروا دیا

اتوار 29 اپریل 2018 15:50

لاہور۔29 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2018ء) پاکستا ن کیمیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن( پی سی ایم ای) نے کیمیکل یونٹو ں کے پیدواری اخراجات میں کمی لانے کیلئے موٹر مینجمنٹ پروگرام متعارف کروا دیا ہے۔ اس پروگرام کا افتتاح ایک ٹریننگ ورکشاپ کے دوران کیا گیا جس میں پی سی ایم اے کے سیکرٹری جنرل اقبال قدوائی، انرجی مینجمنٹ کے ایکسپرٹ محمدشاہد سمیت متعدد ماہرین نے خطاب کیا جبکہ اس موقع پر پی سی ایم اے کے ممبر کمپنیوں کے نمائیندوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

ورکشاپ میں فیکٹری مالکان کے ساتھ ساتھ آپریشن اینڈ پلانٹ مینجمنٹ اور مینٹیننس کے شعبوں کے ماہرین نے بھی شرکت کی۔ مختلف ماہرین نے ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان جیسے ملک میں پیداواری اخراجات کو کم کرنے کیلئے فیکٹری مالکان کو توانائی کے محتاط استعمال کی اشد ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فیکٹریوں کے پیداواری عمل میں نہ صرف موٹروں کی خریداری پر بھاری اخراجات اٹھتے ہیں بلکہ انکے آپریشن اور مینٹیننس پر بھی ماہانہ کثیر اخراجات کرنا پڑتے ہیں ۔

یہی وجہ ہے کہ ترقی یافتہ ملکوں کی فیکٹریوں میں موٹر مینجمنٹ کا باقاعدہ ایک جدید نظام اپنایا گیا ہے۔ اس موقع پر پی سی ایم اے کے سیکرٹری جنرل اقبال قدوائی نے شرکاء سے خطاب کر تے ہوئے بتایا کہ پی سی ایم اے کی موجودہ قیادت ممبر فیکٹریوں کی پید اواری لاگت کو کم کرنے کیلئے آپریشن کے جدید طریقے متعارف کرانے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے جس کیلئے حکومتی سطح پر پالیسی انوائرمنٹ کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ ٹریننگ ورکشاپس کا سلسلہ بھی جاری کیا گیا ہے اور موٹر مینجمنٹ پروگرام کا اجراء اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس ضمن میںموٹروںکے استعمال اورمینٹیننس کے سادہ ، سہل اور قابل عمل اقدامات کے بارے میں فیکٹری مالکان کے ساتھ ساتھ میجرز اور فلو ر انچارجوں کو جدیدطریقوںکے بارے میں آگاہی دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موٹر مینجمنٹ پروگرام پر عملدرآمد سے فیکٹریوں کی پیداواری لاگت میں نمایاں کمی لائی جا سکے گی۔انہوں نے بتا یا کہ اس سلسلے میں ایسے ماہرین کاانتخاب کیا گیاہے جو سمیڈا اور آپٹما جیسے مقامی اداروںکے علاوہ جی ٹی زی اور بی ایف زی جیسے عالمی اداروں کے ساتھ بھی کام کر چکے ہیں۔

قبل ازیں ممتاز انرجی ایکسپرٹ مسٹرشاہد نے شرکاء کو موٹر مینجمنٹ کے جدید طریقوں کے بارے میں سیر حاصل پریزنٹیشن پیش کی اور بتا یا کہ ان طریقوں پر عمل پیرا ہوکرفیکٹری کی پیداوار ی لاگت میں دس سے پندرہ فیصدی تک کمی لائی جاسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :