ڈیرہ اللہ یار،جما عت اسلامی کی بجلی کی غیر اعلانیہ لو ڈشیڈنگ کیخلا ف احتجا جی ریلی

اتوار 29 اپریل 2018 17:00

ڈیرہ اللہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2018ء) جما عت اسلامی کے زیر اہتما م ڈیرہ اللہ یار میں بجلی کی غیر اعلانیہ لو ڈشیڈنگ کیخلا ف احتجا جی ریلی نکا لی گئی قومی شاہراہ کو بلا ک کر کی4گھنٹے تک دھر نا دیا گیااور شدید نعرے با زی کی گئی دھرنے کے با عث ٹریفک کی آفدورفت معطل ہونے سے سڑک کے دونو ں طرف گا ڑیوں کی لمبی قطا ریں لگ گئیں اور مسافروں کو مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

اس مو قع پر جماعت اسلامی کے صوبائی رہنما ء انجینئر عبد المجید با دینی ، ڈی ایف ایف کے سردار رفیق بھٹی ، ظفر عمرانی ، اے ڈی شیخ ، کامران صدیقی ،مو لا نا ایوب منصور ، ڈاکٹر حفیظ الرحمن کھو سہ امیش کمار سمیت دیگر نے مظاہرین سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ 18گھنٹے کی طویل لو ڈ شیڈنگ سے عوام کی زند گی اجیرن ہو گئی ہیں کا روبار ٹھپ اورمزدور بیروزگار ہو رہے ہیں مگر واپڈا کے کانو ں پر جو ں تک نہیں رینگتی ان کا کہنا تھا کہ کیسکو حکام جعفرآباد کی عوام کیساتھ سوتیلی ما ںجیسا سلو ک کر رہی ہے غیر اعلانیہ لو ڈشیڈنگ کے با عث پینے کے پانی کا بحران پیدا ہو چکا ہے اور علاقہ کر بلا کا منظر پیش کر نے لگا ہے ان کا کہنا تھا کہ اوچ پا ور پلا نٹ سے پنجا ب سمیت پورے ملک کو بجلی فراہم کی جارہی ہے مگر جعفرآباد کو تا حا ل اس پراجیکٹ سے بجلی فراہمی سے محروم ہے جبکہ منتخب نما ئندے بھی عوام کے مسائل حل کر نے میں سنجیدہ نہیں انھو ں نے حکومت سے مطا لبہ کیا کہ جعفرآباد میں غیر اعلانیہ لو ڈشیڈنگ کا نو ٹس لیا جائے اور دورانیہ میں کمی کر کے جعفرآباد کو اوچ پاور پلا نٹ سے بجلی کی فراہمی کو یقینی بنا یا جائے بصورت دیگر احتجا ج کا دائرہ وسیع کیا جا ئیگا ۔