Live Updates

اگر عمران خان کے لیے جان چلی جائے تو اس سے بڑا صدقہ جاریہ کیا ہو گا، معذور کارکن

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 29 اپریل 2018 17:17

اگر عمران خان کے لیے جان چلی جائے تو اس سے بڑا صدقہ جاریہ کیا ہو گا، ..
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 اپریل2018ء) پولیو سے متاثرہ معذور شخص  کے عمران خان کے لیے جذبات دیکھ کر ہر کئی حیران رہ گیا۔تفصیلات کے مطابق اج پاکستان تحریک انصاف مینارپاکستان پر ایک بڑا جلسے کرنے جا رہی ہے اور اس جلسے کی تمام تر تیاریاں بھی مکمل کر لی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

جلسے میں آنے والے بڑوں،بچوں اور بزرگوں کا جوش قابل تعریف ہے۔لیکن عمران خان کی محبت ایک پولیو سے معذور شخص کو بھی پی ٹی آئی کے جلسے میں کھنچ لائی۔معذورشخص کا کہنا ہے کہ مجھے سب نے کہا وہاں بہت رش ہو گا تمہاری جان چلی جائے گی میں نے کہا اگر عمران خان کے لیے جان چلی جائے تو اس سے بڑا صدقہ جاریہ کیا ہو گا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات