ڈیرہ اسماعیل،دہشت گردوں کاتھانہ سٹی پردستی بم سے حملہ،ایک اہلکارزخمی

اتوار 29 اپریل 2018 17:20

ڈیر ہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2018ء) دہشتگردوں کا رات گئے تھانہ سٹی پر دستی بم سے حملہ ،دھماکے سے تھانہ کی دیوار کے ساتھ سوراخ ہوگیا ،ایک اہلکار زخمی ،واقعے کی اطلاع پر ڈی پی او ڈاکٹر زاہد اللہ فوری موقع پر پہنچ گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان شہر میں تھانہ سٹی پر گزشتہ رات نا معلوم دہشتگردوں نے دستی بم سے حملہ کیا حملے میں ایک پولیس اہلکار محمد حسن ولد غلام رسول قوم چوہان سکنہ کاٹھگڑ زخمی ہوگیا جبکہ تھانہ میں دیوار کے ساتھ دستی بم کی جگہ پر سوراخ ہوگیا واقعے کی اطلاع پر ڈی پی او ڈاکٹر زاہد اللہ ،ڈی ایس پی سٹی سید افتخار شاہ پولیس نفری کے ہمراہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور اس واقعے کی تفتیش شروع کر دی۔