سمندر میں مدد کرنے پر بھارتی ماہی گیروں کا پاک بحریہ سے اظہار تشکر،پاکستان زندہ بعد کے نعرے لگائے

اتوار 29 اپریل 2018 19:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2018ء) پاک بحریہ نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر 8روز سے کھلے سمندر میں پھنسے بھارتی ماہی گیروں کی مدد کی جس پر بھارتی ماہی گیروں نے پاک بحریہ کے ساتھ مل کر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے اور پاک بحریہ کا شکریہ ادا کیا تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز ترجمان پاک بحریہ نے کہا ہے کہ پاک بحریہ نے 8روز سے کھلے سمندر میں پھنسے بھارتی ماہی گیروں کی مدد کی ہے جس پر بھارتی ماہی گیروں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے ترجمان پاک بحریہ کے مطابق بھارتی ماہی گیروں کی کشتی ’’ایس ٹی مارس‘‘ انجن میں خرابی کی وجہ سے مشکلات کا شکار تھی جسے مدد کی اشد ضرورت تھی کشتی پر عملے کے 12افراد سوار تھے پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس عالمگیر کی ٹیکلنکل ٹیم نے بھارتی کشتی کے انجن کی خرابی دور کرکے دورباہ سمندر میں چلنے کے قابل بنایا اور ماہی گیروں کو ایشائے خوردونوش اور مریضوں کو طبی امداد فراہم کی جبکہ بروقت امداد فراہم کرنے پر بھارتی ماہی گیروں نے پاک بحریہ کا شکریہ ادا کیا

متعلقہ عنوان :