جہلم، پی ٹی آئی کے لاہور میں جلسہ کیلئے کارکنوں میں جوش وخروش

اتوار 29 اپریل 2018 19:21

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2018ء) پی ٹی آئی کے لاہور میں ہونے والے جلسہ کیلئے کارکنوں میں جوش وخروش ،جہلم سے پی پی 26کے امیدوار چوہدری ظفراقبال ،پی پی 25سے چوہدری زاہد اختر ،پی ٹی آئی کے امیدوار صوبائی اسمبلی امیر حمزہ کرمانی ،راجہ شاہنواز،عثمان الرحمن چوہان،ندیم افضل بنٹی کے ساتھ ساتھ امیدوار قومی اسمبلی چوہدری ثقلین کے ساتھ ہزاروں افراد کی ریلی لاہور کیلئے روانہ،کارکنوں میں خاصہ جوش وخروش اور جذبہ تھا ،کیونکہ عوام میں ملک میں تبدیلی کا رجحان عوام کی سوچ میں واضح نظر آرہا ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ ان ریلیوں اور جلوسوں سے عام لوگوں کو کوئی دلچسپی نہ ہے۔