سرگودھا،یکم مئی سے گاڑیوں کی ٹرانسفر کیلئے فروخت کنندہ ،خرید کنندہ کو بائیو میٹرک کے عمل سے گذرنے کے بعد ہی ٹرانسفر ڈیڈ جاری کی جائے گی،ذرائع

اتوار 29 اپریل 2018 19:21

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2018ء) یکم مئی سے گاڑیوں کی ٹرانسفر کیلئے فروخت کنندہ ،خرید کنندہ کو بائیو میٹرک کے عمل سے گذرنے کے بعد ہی ٹرانسفر ڈیڈ جاری کی جائے گی،ذرائع کے مطابق سیکرٹری ایکسائز پنجاب ڈاکٹر احمد بلال نے جعلسازی کو روکنے کیلئے سرگودھا سمیت صوبہ بھر میں ہر قسم کی گاڑیوں کی ٹرانسفر کیلئے بائیو میٹرک کی شرط عائد کر دی ہے جس کیلئے تمام ڈویژنل ڈائریکٹرز اور موٹر رجسٹریشن اتھارٹیوں کو پہلے ہی مراسلے کے ذریعے ہدایات جاری کی جا چکی ہیں کہ یکم مئی 2018 کے بعد کسی بھی گاڑی کی رجسٹریشن اس وقت تک نہ ہو گی جب تک بائیو میٹرک سسٹم سے فروخت کنندہ اور خرید کنندہ کی تصدیق کا عمل مکمل نہیں ہو جاتا اس کیلئے نادرہ سسٹم سے مدد حاصل کی جائے گی،جس کے بعد ہی گاڑیوں کی ٹرانسفر ہو سکیں گی،

متعلقہ عنوان :