پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم مئی (کل )منایا جائے گا،عام تعطیل ہو گی

اتوار 29 اپریل 2018 19:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2018ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم مئی کل ( منگل ) کو منایا جائے گا ۔ اس دن کی مناسبت سے سیاسی جماعتوں ،مختلف اداروں اور ٹریڈ یونینز کے زیر اہتمام ریلیوں، سیمینار زاور واکس کا اہتمام کیا جائے گا جس میں محنت کشوں کو درپیش مسائل، انڈسٹریل ریلیشن ایکٹ اور مزدور دشمن قوانین کیخلاف آواز بلند کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کی ذیلی تنظیم پیپلز لیبر بیورو کے زیر اہتمام ریلوے اسٹیشن سے لاہور پریس کلب تک ریلی نکالی جائے گی ۔مسلم لیگ (ن) لیبر ونگ کے زیر اہتمام بھی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا ۔آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک سنٹرل لیبر یونین کے زیر اہتمام سیکرٹری جنرل خورشید احمد خان کی قیادت میں جلوس نکالا جائے گا ۔دیگر ٹریڈ یونینز اور تنظیموں کے زیر اہتمام بھی مختلف تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا جس میں مزدوروں کے حقوق کی آواز بلند کی جائے گی۔یوم مئی کی مناسبت سے ملک بھر میں عام تعطیل ہو گی ۔