سکھر،قبرستان میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات اور قبروں کو مسمار کر کے قبضہ کرنے والے عمل کے خلاف غریب بچائو سوشل ویلفیئر ایسوسی ایشن بچل شاہ میانی کے زیر اہتمام احتجاج

اتوار 29 اپریل 2018 19:40

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2018ء) قبرستان میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات اور قبروں کو مسمار کر کے قبضہ کرنے والے عمل کے خلاف غریب بچائو سوشل ویلفیئر ایسوسی ایشن بچل شاہ میانی کے زیر اہتمام علاقہ مکینوں کی کثیر تعداد نے سکھر پریس کلب کے سامنے جہانگیر بھیو ،رمضان چوہان ودیگر کی قیادت میں احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ علاقے کے بااثر بلڈر مافیا کے کارندوںنے علاقے کے واحد قبرستان کو کچہری کنڈی بنا رکھی ہے اور قبروں کو مسمار کے پلاٹ بنا کر ان پر قبضہ اور تعمیرات کی جا رہی ہے نصف قبرستان پر قبضہ مافیا نے قبضہ کر رکھا شکایات پر علاقہ مکینوں کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کر کے پولیس کی مدد سے حراساں کیا جاتا ہے مظاہرین نے بالا حکام سے قبرستان پر قبضہ ختم کرانے اور ملوث افراد کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے ۔

#

متعلقہ عنوان :