اداروں کی مضبوطی اور ملکی معیشت کے استحکام کے لئے جمہوری نظام کا تسلسل بہت ضروری ہی'رفیق رجوانہ
عوام پر چھوڑ دینا چاہئے کہ کون بہتر ہے کون نہیں،عوام کو حق حاصل ہے کہ ووٹ کے ذریعے اپنے نمائندوں کا چنائو کریں'گورنرپنجاب
اتوار 29 اپریل 2018 19:50
(جاری ہے)
تقریب میں محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خاں، سابق گورنر سندھ کمال اظفر، معروف قانون دان ایس ایم ظفر، سابق وائس چانسلر ڈاکٹر خلیق الرحمن، سابق آئی جی موٹر وے ذوالفقار احمد چیمہ، ڈاکٹر اجمل نیازی، عثمان پیرزادہ، خالد عباس ڈار اور اولڈ راوینئزایسوسی ایشن کے ممبران کی کثیر تعداد موجود تھی۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کی شاندار روایت رہی ہے کہ اس ادارے نے بڑے بڑے نامور لوگ پیدا کیے ہیں جنہوں اپنے ملک اور قوم کے لئے گراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کا نام ہمیشہ روشن رہے گا۔گورنر نے کہا کہ ہماری نوجوان نسل اپنے رول ماڈل اور ہیروز کو بھولتی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے مشاہیر کے دن تو ضرور مناتے ہیں مگر اٴْن کے افکار پر عمل نہیں کیا یہی وجہ ہے کہ ہم انتشار کا شکار ہیں۔ انہوں نے بیوروکریٹس پر زور دیا کہ وہ خدمت کے جذبے کو سامنے رکتھے ہوئے عام آدمی کی بہتری کے لئے پالیسیاں مرتب کریں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالقدیر نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو قدرتی وسائل سے مالا مال کیا ہوا ہے اگر ان کا صحیح استعمال کیا جائے تو ہم ترکی اور دیگر ممالک کو پیچھے چھوڑ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ایٹمی صلاحیت کسی سے کم نہیں اور یہ دوسرے ممالک کے مقابلے میں نمبر ون ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ذرعی ملک ہونے کے باوجود اربوں روپے کی دالیں، سبزیاں دوسرے ممالک سے امپورٹ کرتا ہے۔ انہوں نے لاہور میںسٹیٹ آف دی آرٹ پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انٹی ٹیوشن قائم کرنے پر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی تعریف کی۔تقریب سے معروف قانون دان ایس ایم ظفر نے ڈاکٹر عبدالقدیر کو آنریری اولڈ راویئنز کا خطاب دیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارے پاس سب کچھ موجود ہے مگر ہم نے اس پر عمل نہیں کیا۔ ہم نے اپنے علم کو اس انداز میں آگے نہیں بڑھایا جس طرح اس کو بڑھانا چاہئے تھا۔ تقریب سے سابق گورنر سندھ کمال اظفر، سابق آئی جی ذوالفقار احمد چیمہ، خالد عباس ڈار اور عثمان پیر زادہ نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے اولڈ راویئنز ایسوسی ایشن کے ممبران کو اپنے اپنے شعبوں میں شاندار خدمات سرانجام دینے پر ایوارڈز بھی دیئے۔مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.